ڈی ڈی سی الیکشن میں کئی رائے دہندگان مرتب شدہ سرکای فہرست سے غائب

0
0

بغیر حق رائے دہی پولنگ اسٹیشنوں سے واپسی کو لیکر خدشہ ہے کہ سکونتی باشندگان کو شہریت کے قافیہ سے خارج کردیاگیا
اعجازالحق بخاری ؍ شہزاد بٹ

سرنکوٹ؍؍ضلع پونچھ میں دوسرے مرحلے کے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران تحصیل سرنکوٹ کے بلاک اے میں کئی ووٹران کو پولنگ اسٹیشنوں سے حق رائے دہی استعمال کئے ۔بغیر واپس لوٹنا پڑا جس کی واضح مثال پولنگ اسٹیشن مڈل اسکول اپر سنئی تکیہ ہے جہاں سا بقہ اسمبلی پارلیمانی وپنچایتی انتخابات میں جن ووٹران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اب کی بار سرکاری فہرست سے ان کے نام واندراج حذف کر دئے گئے ہیں۔ اس تشویش کن امر کے پیش نظر جب دیگر پولنگ اسٹیشنوں کی جانکاری لی گئی تو ایسی ہی شکایات موصول ہوئیں ۔اس معاملہ کو لیکر یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رہائشی سکونتی باشندگان کو کہیں شہریت کے کافیہ سے خارج نہ کردیا گیا ہو عوام الناس کا تحصیل ضلع اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ بذریعہ کمیشن تحقیقات کروائی جائے اور جمہوری تقاضوں کو مدنظر رکھ کر جن افراد کی حق رائے دہی کی پامالی کی گئی ہے انھیں تحت ضابطہ قانون ووٹ ادائیگی کا حق دیا جائے اور سازشی توضیحات کو طشت ازبام کرکے شہریوں کو اعتماد فراہم کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا