این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، ریڈکراس، فائرسروس و مقامی این جی اوز نے کی شرکت
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما جو کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں کی صدارت میں دو روزہ موک ڈرل مشق کے دوسرے دن 13 بٹالین نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیم نے زلزلے سے متعلق ایک فرضی مشق کا انعقاد کیا۔ یہ مشق قدرتی آفات کی صورت حال میں یونین ٹیریٹوری انتظامیہ کی تیاری اور ردعمل کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی۔ یہ مشق یو ٹی ڈی آر ایف، فائر سروس، ہیلتھ سروس، پولیس، ٹریفک کنٹرول، ریڈ کراس، این جی اوز، این سی سی، سول ڈیفنس اور کشتواڑ ضلع کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کی گئی جو آفات سے نمٹنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔اس مشق کا مقصد آفات سے نمٹنے کے لیے ذمہ دار تمام اسٹیک ہولڈرز کی کارکردگی اور اہلیت کا جائزہ لینا اور ضلع کشتواڑ میں کام کر رہی مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔واضح رہے کہ 13ویں بٹالین این ڈی آر ایف کو ایم ایچ اے نے جموں و کشمیر اور یو ٹی لداخ خطے کے لیے وقف کیا ہے۔کمانڈنٹ 13ویں بٹالین این ڈی آر ایف نے بتایا کہ بٹالین نے جموں و کشمیر میں فرضی مشق کی ایک سیریز کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بہتر ہم آہنگی پیدا کی جا سکے اور یونین ٹیریٹوری کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے تاکہ کسی بھی آفت کی صورت میں مزید جانوں اور نقصانات کو بچایا جا سکے۔زلزلے پر فرضی مشق 13ویں بٹالین نیشن ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے انتہائی پیشہ ورانہ اور قابلیت کے ساتھ کی۔اس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے این ڈی آر ایف کی 13 بٹالین کو زلزلے کے وقت تیاری کے طریقہ کار کو دکھانے کے لیے سراہا۔اس موقع پر بی ڈی سی چیئرمین کشتواڑ سریش شرما، اے ڈی سی کشتواڑ کشوری لال شرما، اے سی آر کشتواڑ اختر حسین قاضی، کمانڈنٹ 13 بٹالین این ڈی آر ایف جاوید اقبال، تحصیلدار ہیڈکوارٹر چندر شیکھر، اکاؤنٹس آفیسر عمران احمد کچلو،انچارج فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز فاروق احمد، سکریٹری ریڈ کراس کشتواڑ اصغر شیخ کے علاوہ مقامی افراد، این سی سی کیڈٹس و مقامی این جی اوز کے رضاکاروں کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ؔ