جماعت اہل سنت صوبہ جموں (رجسٹرڈ) کے زون سائیں بابا فقر الدین کا اہم اجلاس منعقد

0
0

میٹینگ میں کئی ایک اہم جماعتی امور پر کیا گیا تبادلہ خیال
سرفرازقادری
پونچھ؍؍جماعت اہل سنت صوبہ جموں (رجسٹرڈ) کے بینر تلے الجامعۃ الاسلامیہ گلپور میں زون حضرت سائیں بابا فقر الدین ترابی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس جماعت اہل سنت کے قائدین و ذمہ داران کے علاوہ اس زون کی ساتویں پنچایتوں سے کثیر تعداد میں علمائے کرام و آئمہ مساجد نے شرکت کی۔ اس عظیم الشان میٹینگ میں کئی ایک اہم جماعتی امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ جماعت اہل سنت صوبہ جموں (رجسٹرڈ) کے اس زون کی باڈی بھی تشکیل دی گئی اور ساتوں پنچایتوں سے جماعت اہل سنت کے نگراں بھی منتخب کیے گئے اور جملہ علما و آئمہ نے جماعت اہل سنت کی بنیادی رکنیت کے فارم بھی بھرے اور اس بات پر حلف اٹھایا کہ وہ جماعت اہل سنت کے وفادار رہیں گے، دستور جماعت اہلسنت کے مطابق کام کرتے رہیں گے، مسلک اہل سنت وجماعت کے پابند رہیں گے اور تمام فرقہائے باطلہ ضالہ مرتدہ سے دور و نفور رہیں گے۔ جماعت اہل سنت صوبہ جموں (رجسٹرڈ) کے اس زون کی باڈی کی تفصیل یوں ہے۔جس میں مولانا عبدالصبور اشرفی امام و خطیب جامع مسجد اجوٹ نزد بیتاڑ پل کو ڈدر، مولانا شوکت حسین نعیمی امام و خطیب جامع مسجد طیبہ کرماڑہ نائب صدر مولانا حافظ غلام مصطفیٰ گلپور سیکریٹری، مولانا دلاور حسین امام و خطیب جامع مسجد اجوٹ جوائنٹ سیکریٹری، مولانا عبد العزیز قادری امام و خطیب جامع مسجد عثمان غنی کوسلیاں ترجما، کو منتخب کیا۔ اس کے علاوہ مولانا خلیل احمد قادری کھڑی، مولانا بشیر احمد نقشبندی کھڑی، مولانا عبد الرشید قدیری کوسلیاں، مولانا فرید احمد بٹوڑی کرماڑہ، ماسٹر ریاض احمد کرماڑہ، کو ممبران منتخب کیا۔ اس موقع پر پنچایت کھڑی سے مولانا مشتاق احمد امام و خطیب جامع مسجد دیری، پنچایت کرماڑہ سے مولانا فاروق احمد قادری، پنچایت گلپور سے مولانا سید عبد الجبار، پنچایت کوسلیاںسے مولانا قاسم، پنچایت اجوٹ سے مولانا غلام نبی، پنچایت دیگوار ملدیالاں سے مولانا اقبال احمد امام و خطیب جامع مسجد زیارت سائیں بابا فقر الدین ترابی، پنچایت نور کوٹ مولانا محمد سخی، کو نگران منتخب کیا۔ اس اہم اجلاس میں جماعت اہل سنت کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران نے شرکت فرمائی جن میں خطیب اہل سنت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی صوبائی نائب صدر جماعت اہل سنت (رجسٹرڈ)صوبہ جموں، استاذ الحفاظ مولانا حافظ مجید احمد مدنی صدر جماعت اہل سنت ضلع پونچھ، مولانا مدثر حسین قادری صوبائی جوائنٹ سیکٹریری جماعت اہل سنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں، مولانا قاری محمود رضا قادری سیکریٹری جماعت اہل سنت (رجسٹرڈ) ضلع پونچھ، مولانا شبیر احمد قادری مصباحی جوائنٹ سیکریٹری جماعت اہل سنت (رجسٹرڈ) ضلع پونچھ، مولانا حافظ محمد عارف گنائی جوائنٹ سیکریٹری تحصیل حویلی، مولانا محمد قاسم رضا مصباحی صدر زون ننگالی۔ ان کے علاوہ مولانا سید خالد حسین قادری استاذ جامعہ انوار العلوم پونچھ، مولانا فرید احمد اشرفی استاذ رضاء العلوم اسلامیہ اسکول، مولانا حافظ شبیر رضا نعیمی اجوٹ، مولانا حسن محمد، گلپور، مولانا سجاد کھڑی، مولانا حافظ غلام حسین گلپور، مولانا حافظ شکیل احمد سراڑ گلپور موجود تھے۔ اس میٹنگ کا اہم مقصد تمام علما و آئمہ کا باہم مربوط رہ کر دین و سنیت کی ترویج و اشاعت کرنا اور اپنے قائدین کی نگرانی میں رہ کر ملی،فلاحی اور جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا۔ اجلاس کا اختتام خطیب اہل سنت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی کی دعا پر ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا