جامع مسجد جامع دہڑہ موہڑہ میں حفظ و ناظرہ قرآن مجید کی تقریب سعید منعقد
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍زیرسرپرستی قائد اہل سنت معمار ملت مفتی اعظم صوبہ جموں مولانا مفتی محمد اسلم رضا مصباحی مدظلہ النورانی محفل نور منعقد ہوئی جس میں دارالعلوم ہذا کے ایک ہونہار طالب علم شیراز احمد ابن فاروق حسین سپر وائیزر ڈنہ گوتھل کو قرآن کریم حفظ کرنے کا شرف حاصل ہوا جبکہ دیگر چھ طلاب نے ناظرہ قرآن مجید مع قواعد مکمل کیا عالمی بیماری کرونا وائرس کے نامساعد حالات کے باوجود قلیل مدت میں ادارہ کی حسن کارکردگی قابل رشک گردانی گئی واضح رہے کہ سیٹھ برادران کو دینی معاملات میں شوق اور دینی تقریبات کا قدرتی شغف ہے تاہم دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم بلال جامع مسجد کی سنگ بنیاد پیر طریقت رہبر شریعت قطب الارشاد میاں بشیر احمد لاوری مجددی نقشبندی علیہ الرحمتہ نے رکھی الحاج سیٹھ لعل محمد اور الحاج سیٹھ ولی محمد کی قیادت میں جامع مسجد ودارالعلوم کا تعمیری کام پائے تکمیل کی منازل کے اہداف سر ہونے ہی والے تھے کہ اچانک داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے جملہ ذمہ داری جانشین واحباب کے کاندھوں پر چھوڑ دی جو کہ بحسن وخوبی نبھاتے ہوئے ان کی ارواح کو مسلسل سکون راحت پہنچانے کے ساتھ ساتھ غریب بچوں کی دینی وعصری علوم کی ذہن سازی بہترین کردارسازی میں سرگرم عمل ہیں دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم اللہ کے فضل و کرم اور پیر کامل کی نگاہ کرم سے روز افزوں ترقی کی راہوں پر گامزن ہے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو ملاحظہ کرنے پر دہڑہ موڑہ کیزعماء ومعززین نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بچوں کو تحفے طائف سے سرفراز کیا سارے ذمہ داران حضرات محبین مخلصین اور دارالعلوم کے مہتمم مولانا حافظ ظہور علیمی و مولانا حافظ عبد الرشید مصباحی کو بہت بہت مبارک باد پیش کی نیز آئندہ بھی ہر موقع پر محبین مخلصین کے نے شانہ بشانہ رہ کر دینا سنیت کے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا فارغین میں شکیل احمد ابن الحاج محمد رشید دندی دھڑہ محمد رضوان ابن نظر حسین دہڑہ موڑہ محمد فیضان ابن الحاج محمد شبیر دندی دھڑہ محمد نصیر ابن الحاج قدیر حسین کنوئیاں پونچھ، غلام نبی ابن فیض حسین کوملی ذالفقار علی ابن نور حسین سگلیانی ظفر اقبال ابن الحاج منیر حسین فضل آباد اس موقع پر سیٹھ وزیر محمد سیٹھ نور حسین سرپنچ ذاکر حسین اور دیگر احباب شامل رہے آخر میں مولانا عبدالرشید مصباحی نے طلبہ کو اساتذہ والدین علماء نیک لوگوں صحبت اور سنگت اختیار کرتے ہوئے محنت وجانفشانی کے ساتھ تعلیم وتربیت حاصل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ دارالعلوم ہٰذا کے ساتھ تا دم آخر وفاداری پیش کرنی ہے اور انتظامیہ کمیٹی کی ادارہ تئیں بے لوث خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد اور دارالعلوم کے تشنہ تکمیل کام کو سرعت کے ساتھ تکمیل کریں گے اور اس کار خیر میں علاقہ کے عوام کی درکار توجہ کا بھی ذکر کیا گیا کہ علاقہ دہڑہ موڑہ بفلیاز وپنج سراں میں یہ جامع مسجد کے نمونہ کے طور پر متعارف ہے جس سے مانوس ہوکر علاقہ جات میں مساجد ومدارس معرض وجود میں آئے۔