45 کے ہوئے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر

0
160

شہرِخاص جسے سرینگرشہرکادروازہ کہاجاتاہے‘کی ایک دلفریب شام….عکاسی:فردوس قادری

پونچھ دریا:کیسے آئے مجھ میں وہ جوانی کیسے آئے وہ روانی….دیکھ کراپنے درپہ یہ بے ہنگم آشیانے خاموش ہوجاتاہوں !:عکاسی:ناظم علی منہاسلازوال

ترال کے جنگلات میں مسلح تصادم
جیش محمد کے 4 جنگجو اور 2 سیکورٹی فورس اہلکار ہلاک
یواین آئی

سرینگرجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لام ترال کے جنگلات میں منگل کے روز جنگجوو¿ں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مسلح تصادم میں جیش محمد سے وابستہ 4 جنگجو اور 2 سیکورٹی فورس اہلکار ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ مہلوک سیکورٹی فورس اہلکاروں کی شناخت فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے اجے کمار اور ریاستی پولیس کے محمد لطیف گوجری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اگرچہ مسلح تصادم اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، تاہم علاقہ میں وسیع تلاشی آپریشن شروع جاری رکھا گیا ہے۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا ’مسلح تصادم میں جیش محمد سے وابستہ 4 جنگجو مارے گئے ہیں‘۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے جنگجوو¿ں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاو¿نٹ پر مسلح تصادم میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت محمد لطیف گوجری کی حیثیت سے کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق لام ترال کے جنگلات میں جنگجوو¿ں اور سیکورٹی فورسز کے مابین گولہ باری کے تبادلے کی خبریں پھیلنے کے بعد قصبہ ترال میں درجنوں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراو¿ کرنے لگے۔ سیکورٹی فورسز نے پتھراو¿ کے مرتکب احتجاجی نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ لام ترال کے جنگلات میں جنگجوو¿ں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات ملنے پر فوج کی 42آر آر، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزو پولیس فورس نے منگل کی علی الصبح مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جنگل میں موجود جنگجوو¿ں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا ’سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا مختصر تبادلہ ہوا‘۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنگجوو¿ں کی ابتدائی فائرنگ کی وجہ سے فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ’ان میں سے 42 آر آر سے وابستہ فوجی اجے کمار سری نگر کے 92 بیس اسپتال (فوجی اسپتال) میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘۔ اگرچہ جنگجوو¿ں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم بعدازاں دونوں کا ایک بار پھر ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا اور گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری کے تبادلے میں چار جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا گیا۔ تاہم جنگجوو¿ں کی فائرنگ سے ریاستی پولیس کا اہلکار جاں بحق ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجو کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا