دارالعلوم حنفیہ مجددیہ تھلوڑی وجے پور میں علمائے کرام کی ایک خصوصی میٹنگ

0
92

ستائیس اپریل کو دارالعلوم حنفیہ مجددیہ تھلوڑی میں جلسہ دستار بندی میں شرکت کی اپیل
محمد شفیع رضوی
سانبہ//دارالعلوم حنفیہ مجددیہ تھلوڑی وجے پور سانبہ میں مولانا عبدالحفیظ قادری سربراہ اعلیٰ ادارہ اسلامیہ دارالعلوم حنفیہ مجدد کی زیر صدارت ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پہلی بار فیضان رضا فکر رضا پیکر شریعت عارف بااللہ حضرت علامہ مفتی الحاج سید محمد عارف رضوی مدظلہ کی تشریف آوری پر ضلعی سطح کے علمائے اہلسنت و الجماعت کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ کا ایجنڈا بیان کرتے ہوئے صدر اجلاس مولانا عبدالحفیظ رضوی نے بتایا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ علاقائی طور پر عوام الناس میں آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو بر قرار رکھنے کیلئے جماعت کے مشائخ اور اہل علم بزرگوں کو دعوت دے کر اسلامی اور روحانی جذبے کو عام کیا جائے اس سلسلے میں خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مفتی الحاج سید محمد عارف رضوی برروز جمعرات مطابق 26 اپریل کو تشریف لارہے ہیں جن کا پہلا پروگرام مولانا سرفراز احمد قادری کے گھر چک سلاریاں میں مجلس میلادالنبیؑ کے نام سے ہو گا اور برروز جمعہ مطابق 27 اپریل کو دارالعلوم حنفیہ مجددیہ تھلوڑی میں جلسہ دستار بندی کے موقع پر جامع مسجد شریف میں حضرت مفتی صاحب کا خصوصی خطاب ہو گا شرکائے میٹنگ مولانا سرفراز احمد قادری امام و خطیب جامع مسجد شریف چک سلاریاں، مولانا جاوید رضا فیضی ،مولانا طالب حسین رضوی، مولانا سخی محمد نعیمی، مولانا شیر علی عطاری، مولانا رحم علی، حافظ مشتاق احمد ،حافظ ناید رضا، ماسٹر ہاشم علی وغیرہ تھے ۔ میٹنگ کے اختتام پر صدر میٹنگ مولانا عبدالحفیظ قادری نے ریاست اور ملک میں سلامتی کیلئے دعا کی اور ساتھ ہی ساتھ عوام الناس کو دونوں دن کے پروگراموں میں شمولیت کی دعوت بھی دی ۔مولانا موصوف نے تمام لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شمولیت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں اور مشکور ہونے کا موقع دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا