گذشتہ دو برسوں کے دوران یہ چاراموات ،پل تعمیرنہ کرنے سے لوگ حکومت سے نالاں
ہردیو منھاس
ڈوڈہ؍؍ ضلع ڈوڈہ کے بٹھولی گاؤں میں سنیچروار کے روز ایک ماں اور اس کی بیٹی نالہ پار کرنے کی کوشش میں ڈوب گئیں۔اس تعلق سے نمائندہ کو بذریعہ فون ایس ایچ او گندوہ نے بتایا کہ دونوں کی شناخت سمینہ بیگم (43) زوجہ مرحوم محمد حسین گجر اور اس کی بیٹی زرینہ بانو (11) کے ساتھ ہوئی ہے ، مقامی سنجے ٹھاکر نے بتایا کہ ماں بیٹی دونوں گھر سے لگ بھگ آدھا کلومیٹر دور مویشیوں کے لیے گھاس لانے جارہی تھیں۔ان دونوں نے لکڑی کے عارضی پل کا استعمال کرتے ہوئے تیز بہتے نالے کو پار کرنے کی کوشش کی۔ زرینہ پہلے گئی بدقسمتی سے ، اپنی بیٹی کو بچانے پرزریناکی ماں کا بھی پائوں پھسل گیا گیا ثمینہ بھی پانی میں گر گئی۔ سنجے ٹھاکر مقامی شخص نے بتایاکہ جب وہ دونوں کچھ وقت گزرنے کے بعد گھر واپس نہیں آئے تو تھانہ گندوہ کو اس بارے میں اطلاع دی گئی تو پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ تب تک گاؤں کے لوگ لاشوں کو نالے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ، آخری رسومات کے لئے نعشوں کو کنبہ کے افراد کے حوالے کردیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران بٹھولی گاؤں میں یہ چوتھی موت ہے۔ اس سے قبل بھی ، گذشتہ سال 2019 میں ،اسی گھرکی روبینا بانو اس نالے کو پار کرتے ہوئے نالے میں گرنے اپنی زندگی کھوبیٹھی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ انتظامیہ کی بار بار درخواستوں کے باوجود اس تیزی سے بہنے والے نالے پر مقامی لوگوں کے لئے ایک پل تعمیر نہیں کیا جاسکا۔ جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ سخت ناراض ہیں۔