جموں کے کئی علاقہ جات کو محکمہ فائر برگیڈ نے کیا سینی ٹائز

0
0

احتیاطی تدابیر کو لازمی بنائیںتاکہ وباء کو جڑ سے ختم کیا سکے :صوبت علی چوہدری
لازوال ڈیسک

 

جموں؍؍کرونا وائرس کے چلتے پورے ملک میں لاک ڈائون چل رہا ہے اسی ضمن میں کئی علاقہ جات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے تاکہ ان علاقہ جا ت پر کڑی نگرانی رکھنے کے ساتھ ساتھ ان سے بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں ۔وہیں جموں میں بٹھنڈی مساجد، مدارس اور جھگیوں کو محکمہ فائر برگیڈ نے سینی ٹائزیشن کی ۔علاوہ ازیں جموں میونسپل کارپوریشن کے وراڈ 74کے گجر کالونی کو بھی سینی ٹائز کیا گیا ۔اس موقع پر کارپوریٹر صوبت علی چوہدری بھی مووجود رہے ۔وہیں محکمہ فائر برگیڈ کی جانب سے علاقہ کی گلیوں اور گھروں کو سینی ٹائز کیا گیا ۔اس موقع پر کارپوریٹر صوبت علی چوہدری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور احتیاطی تدابیر کو لازمی بنائیںتاکہ وبائی مرض کو جڑ سے ختم کیا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن اپنا کام خوش اصلوبی سے انجام دے رہی لیکن اس میں عوام کا تعاون بھی لازمی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا