نمائندہ لازوال
گول وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے قوم کے نام کئے گئے خطاب میں اہم اعلان کیا گیا جس میں21دنوں تک پورے ملک میں لاک ڈاون رہے گا اس کا اثر ضلع رام بن کے سب ڈویڑن گول میں بھی رات سے ہی دیکھا گیا۔ پولیس نے گول سب ڈویڑن کے سنگلدان۔داڑم گنڈی۔اندھ نیابتوں کے ملحقہ جات سڑکوں ہرسخت ناکے بٹھادیئے اس دوران کسی بھی گاڑی کو سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وہیں اس دوران گول اورسنگلدان کے بازاروں میں تمام دوکانیں بندرہی۔ اس دوران دوردراز علاقوں میں مقیم لوگوں نے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ان علاقوں میں ضروری غذائی اجناس عوام تک پہنچائی جائے تاکہ لوگ بھرپور اس لاک ڈاون کاساتھ دیں سکیں ۔ اس دوران گزشتہ شام سے بیرون ریاست سے جو لوگ یہاں وارد ہوئے ان کی تعداد بیس بتائی گئی ہے۔بی ایم او گول نے ذرائع ابلاغ کوبتایاکہ ان بیس افراد کا اچھی طرح سے چیک کیاگیااورگھریلوقرنطینہ کے لئےن روانہ کیاگیااور انہیں ہدایات دی گئی کہ وہ باہر نہ نکلیں۔ وہیں اس دوران بلاک میڈیکل گول میں محکمہ صحت کی جانب سے چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جونگرانی کے لئے تیارہیں