بھدرواہ میں ادویات فروشوں نے فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے دکانوں کے باہر بنائے گول دائرے

0
0

ساجد طفیل لون

بھدرواہ بھدرواہ میں چوتھے روز بھی عائد کی گئی سرکاری پابندیوں کی وجہ سے شہر مکمل طور پر بند رہا جس کی وجہ سے تمام کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی وہیں معمولات زندگی پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گئی۔ تحصیل انتظا میہ کی جانب سے بدھ صبح سے ہی لوڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلانات کا سلسلہ جاری رہا جس میں تمام لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی رہنے کے لئے کہا گیا۔ ادویات فروش دکانیں کم پیمانے پر کھلی رہی جس دوران لوگوں کی جانب سے ضروری ادویات خریدنے کا سلسلہ جاری رہا۔ انتظامیہ کے حکم نامہ کی پیروی کرتے ہوئے دوکانداروں نے دوکانوں کے باہر سفید نشانات دائرے بنائے رکھے تھے جس کا مقصد خریدداروں فاصلہ قائم رہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کو لیکر مذہبی تنظیموں نے بھی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کی تدابیریں بھی دی ہیں ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس وقت انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے گھروں میں ہی رہ کر عبادات وغیرہ کریں کیوں کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گھروں میں رہنا ہی بہتر علاج ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا