پونچھ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی

0
0

لوگوں سے انتظامیہ کا ساتھ دینے اور اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل
یوسف جمیل

پونچھ ضلع پونچھ میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے وہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پورے ملک کو لاک ڈاون کئے جانے کے اعلان کو بھی ضلع بھر میں نافذ کیا گیا ہے۔بدھ کے روز یعنی پہلے دن اس لاک ڈاون کی خلا ف ورزی کرنے والے لوگوں کے خلاف جہاں پولیس نے کاروائی عمل میں لائی وہیں انہیں اپنے گھروں میں رہنے اور اس بیماری سے بچنے کی اپیل کی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آپس میں فاصلہ بنائے رکھیں اور اجتماع کی شکل اختیار نہ کریں۔تاکہ اس وباءسے متحد ہوکر مقابلہ کیا جاسکے۔اس دوران صبح کے اوقات میں دکانوں پر اگرچہ لوگ ضروری اشیاءخریدتے نظر آئے تاہم دوپہر کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سب دوکانوں کو بند کرا دیا گیا اور لاک ڈاون کا گہرا اثر دیکھنے کو ملا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا