ملک ہندوستان کی تمام ریاستوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں بھی سیول کرفیو نافذ

0
0

ضلع رام بن اور بانہال میں بھی سیول کرفیو کا سخت اثر دیکھنے کو ملا
ملک شاکر

بانہال؍؍کروناوایرس کے جاری قہر نے دنیا بھر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا ہے اور جو کہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے تاہم ملک ہندوستان میں اگر چہ حکومتی سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تمام ریاستوں اور اضلاع میں احتیاطی تدابیر کو لے کر مختلف اقسام سے چلائی جا رہی مہم میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ رضاکار تنظیموں نے انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کیا ہے اور اگر بات سرکاری ملازمین کی کی جانے جو کہ لوگوں کو کروناوایرس سے بچانے کے لیے اپنا اہم کردار نبھا رہے ہیں چاہے وہ ڈاکٹر ہو یا دیگر میڈیکل عملہ ہو یا میونسپلٹی کے ملازمین، ہو یا سیول انتظامیہ ہو جو کہ اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں اس وقت اہم کردار نبھا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ رضاکار تنظیمیں، جنیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اس کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنان اور سماج سے تعلق رکھنے والا ہر وہ فرد جو کہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ملک ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی مودی نے جہاں کروناوایرس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی تو وہی 22 مارچ بروز اتوار سیول کرفیو کے احکامات جاری کیے۔جو کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی دیکھنے کو ملا اور اس کے ساتھ ساتھ سیول کرفیو کا سخت اثر ضلع رامبن اور بانہال میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں تمام دکانیں بند سڑکیں سنسان اور گھروں کے باہر سناٹا چھایا رہا۔اس موقع پر بانہال کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سیول کرفیو کے نفاذ پر عمل کر کے گھروں میں ہی پناہ لی اور احتیاطی تدابیر اختیار کر لی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا