گاؤں میں بھی دکانیں ،چھوٹے بازار پوری طرح سے رہے بند
آرجے بشیر
مہور ؍؍وزیراعظم نریندر مودی کی ’جنتاکرفیو‘کی کال کو لبیک کہتے ہوئے ملک بھرکی طرح ضلع ریاسی کے عوام نے بھی مثالی عوامی کرفیوکااحترام کیا۔وزیراعظم نے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے پورے ہندوستان میں 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے لئے اپیل کی تھی ‘ لوگوں سے کہا گیا تھا 22 مارچ کو اپنے ہی گھروں میں بیٹھیں۔ہندوستان کی عوام نے جنتا کرفیو کا خیر مقدم کیاجموں کشمیر کے ضلع ریاسی کے تمام شہر بند رہے ۔اس دوران ضلع انتظامیہ ریاسی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔وباء سے بچنے کے لئے ضلع کمشنر ریاسی اندو چب عوام سے گذارش کی تھی کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ضلع کے تمام بازار بند کررکھیں،جس کابھرپوراحترام ہوا۔ اس دوران ضلع ریاسی ،کٹرا ماتا ویشنو دیوی کا شہر پوری طرح سے بند رہا ۔ اس کے علاوہ ضلع کے اندر تمام گاؤں کی چھوٹی بڑی دکانیں بند رہیں، اس کے علاوہ وہ سب ڈویژن مہور تمام دوردراز علاقے پوری طرح سے بند رہے ۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن ریا سی کی جانب سے تمام ضلع کے صحافیوں سے گزارش کی تھی کہ ضلع کے تمام اہم شہروں پر نظر رکھیں اور ہر جگہ سے فوٹو اور ویڈیو کلپ ڈسٹرکٹ انفارمیشن واٹس اپ گروپ میں شیئر کرنے کے لئے کہا گیا اور ضلع کے تمام صحافیوں نے یہ کام بہت اچھے سے نبھایا ۔ اور ان دنوں ضلع انتظامیہ جس طرح سے کرونا وائرس کے بچنے کے لیے ضلع کے تمام سب ڈویژن پر نظر رکھی ہوئی ہے اسی طرح سے ضلع کے تمام علاقوں کی ڈویلپمنٹ کے لئے نظر رکھی جائے تو ضلع کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی اور بات نہیں ہو سکتی۔