گندو بھلیسہ و ٹھاٹھری میں بھی عام لوگوں نے کرونا وائرس بیماری سے بچنے کے لیے مقامی و پولیس انتظامیہ کو پورا تعاون دیا
اکرم ملک
بھلیسہ؍؍ جہاں پوری دنیا میں اس وقت کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری سے عام لوگ پریشان ہو رہے ہیں وہیں ہندوستان میں بھی اس کرونا وائرس جیسی بیماری اپنا قدم جمنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستان کے وزیراعظم شری نریندر مودی نے پورے ملک کی عوام سے گزارش کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز یعنی 22 مارچ کو پورا بھارت بند رہے گا۔ہندوستان کے وزیراعظم شری نریندر کے اعلان کا احترام کرتے ہوئے جہاں جموں کشمیر یو ٹی ریاست کے باقی علاقوں میں بازار بند رہے گاڑیوں کی امدورفت بھی بند رہی وہیں ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری , کاہرہ بھٹیاس باتھری ملکپورہ و گندو گواڑی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی علاقوں میں بھارت بند کرفیو کو کامیاب بناتے ہوئے عام لوگوں نے پورا پورا ساتھ دیا اور اس کرونا وائرس جیسی بیماری سے بچنے کے لئے خود اور اپنے اہل و عیال کو اپنے گھروں میں با حفاظت رکھا گیا۔ اج پور یقین ہوا کہ انے والے وقت میں ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ گندو و ٹھاٹھری کی عوام اس بیماری سے بچنے کے لیے پورا ساتھ دیں گے اور ہر نئے ارڈر کے مطابق تیار رہیں گے۔