سرحدی کشیدگی میں بھارتی فوج کا پورٹر زخمی

0
0

یوسف جمیل

پونچھ//گزشتہ کئی دنوں سے ضلع پونچھ کی سرحدی پر ایک بار پھر حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں۔اور لوگوں کی زندگی جہنم نما بن چکی ہے۔آج کی تازہ واردات میں پاکستانی افواج کی جانب سے سرحدی علاقہ شاہپورہ میں رہاشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔جس دوران ایک بھارتی پورٹر زخمی ہوا۔اس حوالے سے اسی ایچ او پولیس تھانہ پونچھ نیشانت گپتا نے بتایا کہ پاکستانی افواج کی جانب سے بعد دوپہر حدمتارکہ کی خلافورزی کرتے ہوئے پونچھ کے سرحدی علاقہ شاہپورہ میں بھارتی فوجیوں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔جس دوران 26 سالہ آرمی پورٹر محمد شوکت ولد محمد شریف سکنہ شاہپورہ زخمی ہوا۔جسے علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی افواج کی جانب سے بھی پاکستان کو فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا