ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ نے گندو بھلیسہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

0
0

گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران, کے وی پبلک سکول گندو و سب ضلع ہسپتال گندو کے تعمیری کاموں کا لیا جائزہ

اکرم ملک

بھلیسہ ؍؍ ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر نے تمام مقامی افسران کے ہمراہ بھلیسہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔اس دوران ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ نے گورنمنٹ ڈگری کلہوتران, کے وی پبلک اسکول گندو اور سب ضلع ہسپتال گندو کے تعمیری کاموں کا پوری طرح سے جائزہ لیا اور ٹھیکیداروں کو ہدایت دی کی کچھ بچے ہوئے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر نے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران مقامی افسران کو موجود رکھا اور جن تعمیری عمارتوں کا کام چل رہا ہے انہیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور عمارتوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ان کے دورے کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران اور سب ضلع ہسپتال گندو کی عمارتوں کا کام صرف 30 فیصد ہوا تھا مگر اج کے دورہ کے دوران عمارتوں کا کام قریب 80 فیصد مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے وی پبلک سکول کا کام چند ماہ پہلے شروع کیا تھا اور اج مکمل طور تیار ہے جس سے بچوں کو کوئی پریشانی نہیں اسکتی ہے۔انہوں نے سب ضلع ہسپتال گندو کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں کو طبی سہولیات دستیاب رکھنے اور مریضوں کو اچھے طرح سے طبی معینہ کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کے مطلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کو کرونا وائرس جیسی بیماری سے بچنے کے لئے سب سے پہلے دوری بنا کے رکھنی ہے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر چلنے کی کوشیش کریں اور مقامی انتظامیہ کو مکمل تعاون دینے کی کوشش کے علاوہ افواہوں پر دیہان نہ دیں۔ اس دوران موجود افسران میں ایس ڈی ایم گندو پریتم لال تھاپا ایس ڈی پی او گندو محمد نواز کھانڈے ایکسین گندو بی ایم او گندو و دیگر افسران موجود رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا