پونچھ بازار بن رکھنے کا ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا حکم نامہ

0
0

صرف سبزیوں، پھلوں، گوشت اور ادویات و ضروری سامان فراہم کرنے والی دکانیں رہیں گی کھلی
یوسف جمیل

پونچھ؍؍کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی اقدامات میں مزید شدت لاتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو نے ضلع پونچھ کے بازار کو بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہیکہ صرف گوشت سبزی فھل اور دودھ و گھریلو ضروریات کی اشیاء فراہم کرنے والی دکانیں کھلی رہیں گی۔انہوں نے حکم جاری کیا کے ضلع پونچھ کے حدود میں جتنی بھی دکانیں آتی ہیں ان دکانداروں کے لئے مشترکہ آرڈر ہے۔واضح رہے کہ یہ بندش 31 مارچ تک رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی آرڈر کی خلافورزی کرے گا اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں تاکہ مل کر اس وباء کا مقابلہ کیا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا