ایک طرف کرونا وائرس کاخوف و دہشت؛پیٹرول بند ہونے کی افواہیں

0
0

توصیف رضا گنائی

پونچھ ؍؍ کرونا وائرس کو لے کر ضلع پونچھ کے اندر تمام احتیاط کئے جا رہے ہیں اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پونچھ راہل یادو نے اس مہلک بیماری سے نپٹنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے اور پریس کانفرنس کر کے بھی عوام کو احتیاط کرنا کا پیغام دیا اور لوگ ہجوم میں نہ رہیں کیونکہ یہ بیماری ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگ جاتی ہے ۔اسی لئے ضلع پونچھ کر اندر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا اور تمام ہوٹلوں پارکوں اور دیگر تمام ہجوم والی جگہوں پر پابندی عائد کی گئی تا کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں مگر عوام کے اندر اس بیماری کو لے کر دہشت بنی ہوئی ہے ۔اسی کو لے کر پٹرول پمپوں پر بڑی تعداد لوگوں کی دیکھی گئی اس بھیڑ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ کل سے پٹرول پمپ بند ہونے والے ہیں ۔اسی لئے لوگ آج ہی کے دن اپنی اپنی گاڑیوں میں پٹرول ڈلوا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پونچھ کو اس پر مزید لوگوں کو جانکاری فراہم کرنی چاہیے تاکہ لوگوں کے اندر جو دہشت بنی ہوئی ہے وہ دہشت نہ ہو اور لوگ جاری کی گئی تمام ہدایات پر عمل کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا