بیور منڈل راجوری نے ڈی سی راجوری کے کاموں کی سراہنا کی

0
0

ڈی سی راجوری نے قصبہ میں اہم رول ادا کیا اور مستقبل میں بھی ہمیں ان سے اْمیدیں ہیں: بیوپار منڈل
عمرارشدملک

راجوری؍؍بیوپار منڈل راجوری نے ضلع میں ہو رہے تعمیروترقی کو لیکر ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نظیر شیخ کی سراہنا کی۔ تفصیلات کے مطابق بیوپار منڈل راجوری نے صدر راجیش گپتا کی قیادت میں پریس کانفرنس کی اور ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کو تعمیروترقی میں تعاون دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر راجیش گپتا نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد راجوری کے کمیونٹی حال میں فوج کو تعینات کیا گیا جس سے قصبہ میں شادی کے پروگراموں میں الجھنے پیدا ہوگئی تھی لیکن جب محمد نظیر شیخ نے بطور ضلع ترقیاتی کمشنر کا چارج سنبھالا تو ہم نے ایک بار ان سے اس مسئلے پر بات کی تو اس کے ایک ہفتے بعد ہی فوج کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کردیا گیا اس کے علاوہ سرکلر روڈ، منڈی میں متبادل پْل، منڈی میں ٹریفک جام کو ختم کرنے کے لئے سڑک کو دوحصوں میں تقسیم کرنا جیسے کام بھی کئے اور اس کے علاوہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی لائی گئی۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ ملک مارکیٹ میں مرامت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جگہ جگہ کھڈے پڑے ہیں اور بارش میں تو چلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے اس کے ساتھ ہی آئی ٹی آئی سڑک کی بھی خستہ حالت ہے اس پر بھی کام شروع کیا جائے۔ راجیش گپتا نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ کچھ مفاد پرست لوگ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کو یہاں سے ہٹایا جائے لیکن بیوپار منڈل راجوری ان پر لگے ہر طرح کے الزامات کو مسترد کرتی ہے اور ان کے ساتھ ہے۔ وہیں اس موقع پر عبدالقیوم میر نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کے کاموں کی سراہنا کی اور کہا کہ ماضی میں بھی کام ہوئے لیکن اس بار غریب عوام خوش ہے کیونکہ دن بھر ڈی سی دفتر میں دربار لگا رہتا ہے اور اس کے علاوہ ضلع بھر میں بہتر کام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوپار منڈل اور سول سوسائٹی راجوری ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نظیر شیخ کے ساتھ ہے اور تعمیر و ترقی میں ان کے ساتھ تعاون بھی کرے گی۔ اس موقع پر طاہر لون، آزاد ملک، سردار نرمان سنگھ اور ماسٹر ست بھوشن نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو پورا تعاون دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ غریب خوش ہے تو سمجھ لو کہ ان کے کام ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی دوکانیں بند ہوگئی ہیں اس لئے وہ راجوری کی انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا