شہید منیجیت سنگھ والی بال ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا

0
0

یوسف جمیل

پونچھ؍؍منجیت سنگھ والی بال ٹیم نے حبیب کلب سرنکوٹ کو 3۔1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔منجیت سنگھ میموریل والی بال ٹورنامنٹ ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے کالج گرونڈ پونچھ میں منعقد کیا گیا تھا۔اس ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔فائنل میچ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔وہیں سقلین طارق مہمان اعزازی کے طور پر موجود رہے۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کود میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔وہیں ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے ڈی وائی ایس پی منجیت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ موصوف سال 2003 میں اپنے ملک کی خاطر لڑتے ہوئے اس دنیا سے چلے گئے تھے۔انکی اس موت سے جموں کشمیر کو امن کی فضا سے نوازا ہے۔10000 راپے کا انعام جیتنے والی ٹیم کو دیا گیا وہیں 5000 روپے دوسری ٹیم کو دئے گئے۔اس موقع پر تاج میر ،راجندر کاکا طارق کوچ ،ڈاکٹر خلیق انجم کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا