ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کے بلاک ساتھرہ میں پنچائیت ممبر وارڈ نمبر ایک عبدالمجید نے محکمہ پنچائیت کے سیکرٹری پنچائیت پر رشوت طلب کرنے کا الزام لگایاہے۔ ان کا کہناتھا کہ پنچائیت کی جانب سے جو ہر پنچائیت میں 14واں پلان کے تحت ایک ایک لاکھ روپیہ واگزار کر کے کام لگانے کے حکم نامے بھی جاری کئے تھے۔ اور آج کام بھی مکمل ہونے تک قریب قریب پہونچ رہاہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنچائیت سکرٹری نے کام موقع پر دیکھنے کی غرض سے آئے ہی تھے کہ اس نے ایک لاکھ کے تیس ہزار روپیہ رشوت کے طور طلب کیا انہوں نے کہا پنچائیت سیکرٹری نے کہاکہ آپ تیس ہزار روپیہ دو میں جانوں اور ٹیکنیکل آنجنیر جانے میں آپ کا بل بھی بنوا دوں گا۔ پنچائیت ممبر کے مطابق میں نے رشوت دینے سے انکار کردیا اس پر پنچائیت سیکرٹری نے کہا کہ میں دیکھوں گا اب آپ کی بل کون بناے گا آپ جاو جدھر مرضی ہے ادھر جاو ان کا کہناتھا کہ جے ای ای کون ہوتا ہے پیمائش کرنے والا ذمہ واری میری ہے۔ انہوں نے کہا پنچائیت سیکرٹری نے کام دیتے وقت بھی ہم سے ورک آرڈر کے مبلغ دودوہزار روپیہ لئے تھے۔ تب جاکر ورک آرڈر دیے تھے۔اور آج پھر تیس ہزار کی مانگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا اگر تیس ہزار ایک پنچائیت سیکرٹری کو دیں تو زمینی سطح پر کیا کام کریں۔یہاں تک کہ محکمہ کی جانب سے دی جانے والی رقومات کا پچاس فیصد زمین کام ہوپاتاہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی ک۔کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے وہ محکمہ پنچائیت کے ان سرکاری ٹھیکداروں سے جان چھوڑائیں اور ملوث رشوت کوڑوں کے خلاف قدم اٹھائیں۔ اس حوالے سے جب بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ساتھرہ وحید اقبال سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کسی بھی ملازم کو کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ کسی سے رشوت طلب کرے کیوں کہ ان کو اسی کام کی تنخواہ دی جاتی ہے۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ زمینی سطح پر کام دیکھیں اور عوام کے ترقیاتی کام زمینی سطح پر کروانے میں مددگار بنیں اور کوئی بھی ملازم رشوت طلب نہیں کرسکتے ہیں۔