سڑک کی تعمیر نے کیا گھڑمالو گاؤں کی عوام کو پانی سے محروم

0
0

یوسف شاشی

بھلیسہ؍ ؍؍تحصیل کاہرہ کے پنچائت باتھری میں واقع گاؤں گھڑمالو ہمیشہ سے ہی حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار رہا ہے۔ جس گاؤں میں بجلی پہلی بار۸۱۰۲ میں دی گئی وہ بھی گورنر صاحب کی مہربانی سے۔ اب یہ گاؤں ایک اور مشکلات کا اکھاڑا بن چکا ہے۔ وہ پانی کا بحران ، گھڑمالو کاؤں میں محکمہ پی، ایچ، ای جس ایمانداری اور تن دہی کے کے لئے جانی جاتی تھی اور ہر وقت عوام کو پانی کی دستایابی کا دعویٰ کرتی تھی۔لیکن اب بے بس ہے جس کی وجہ ایک زیر تعمیر سڑک ہے جو کاہرہ سے کنسو اور کنسو سے چالر گاؤں کو آپس میں ملا رہی ہے لیکن اس کے بیچوں بیچ گھڑمالو گاؤں اپنا سب کچھ کھو رہا ہے، نہ ہی اس گاؤں کو روڑ دی گئی اور نقصان بھی اس گاوں کا سب سے زیادہ ہے سڑک کی تعمیر نے کئی دنوں سے اس گاؤں کا پانی روک رکھا ہے جہاں محکمہ پی،ایچ، ای کے ملازمین بھی بے بس نظر آتے ہیں ۔ گڑھمالو گاؤں کاہرہ گندوہائی وے سے محض چند کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے لیکن ہمیشہ سے ہی سیاسی پارٹیوں نے اس گاؤں کو کچلنے کی کوشش کی ہے ان کا قصور یہ ہے کہ یہ لوگ کسی سیاسی پارتی کا حصہ بننے سے گریز کرتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بر سر اقتدار لوگوں نے ان کی حق تلفی کی۔ اب اس کے دونون طرف سے روڑ نکال کر دور دراز دوسرے گاوں میں روڑ، پہنچا دی گئیں لیکن یہ گاوں پیچ میں الگ تھلگ کر دیا گیا۔ اب کئی دن سے اس سڑک کی تعمیر نے ان لوگوں کی زمینوں کو تو تباہ کیا ہی تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ ان کے پینے کے پانی کو بھی بند کر دیا ۔اس لئے گاؤں کی عوام اور پی ، ایچ، ای کے ملازمین انتظامیہ سے فوری طور پر توجہ کرنے کی خواہش مند ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا