راجوری قصبہ اور نوشہرہ میں پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری

0
0

سرپنچ جگمون کور نے احتجاجی ملازمین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا
عمرارشدملک

راجوری؍؍پی ایچ ای عارضی ملازمین کا احتجاج جاری راجوری قصبہ میں پانی کی شدید قلت کا سامنا، یو ٹی انتظامیہ خاموش تماشائی۔ جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں محکمہ پی ایچ ای ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبر ملازمین کی جانب سے اپنی مانگوں کو لے کر کام چھوڑ ہڑتال 14ویں روز بھی جاری ہے۔ کام چھوڑ احتجاج ہڑتال کے نتیجے میں ضلع راجوری کے نوشہرہ، سندربنی، کلاکوٹ، درہال، تھنہ منڈی، کوٹرنکہ، منجاکوٹ میں پانی کی سپلائی متاثر ہورہی ہے جس سے عام لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وہیں سرپنچ نارئیاں ویسٹ جگمون کور نے ہڑتال پر بیٹھے عارضی ملازمین کا حال جانے کے لئے پی ایچ ای ڈویڑن دفتر نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 13 روز سے کام چھوڑ ہڑتال پر بیٹھے ملازمین کیساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔ اس موقع پر ہڑتال پر بیٹھے عارضی ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف بھی جم کر نعرہ بازی کی اور 12 وچر کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ وہیں راجوری کے لوگوں نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے گزارش کی کہ وہ ان ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ لوگوں کی پانی کی پریشانی کا مسئلہ ختم ہوسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا