’عمر نرمی شق کااچانک خاتمہ حیران کن‘

0
0

UPSCجموں وکشمیرکے نوجوانوں کوعمرکی حدمیں نرمی برقرار رکھیـ:اعجازاحمدخان
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سابق وزیر اعجاز احمد خان نے یو پی ایس سی کی جانب سے جموں وکشمیرکے نوجوانوں کیلئے عمر نرمی والی شق ختم کئے جانے کوحیران کن اورعجلت میں لیاگیافیصلہ قرار دیتے ہوئے ایل جی گریش چندرمرموسے معاملہ متعلقہ حکام کیساتھ اُٹھانے اور شق کی بحالی کیلئے اقدامات اُٹھانے کی مانگ کی ہے۔یہاں جاری ایک اخباری بیان میں اعجاز احمدخان نے مرکزی حکومت کے جموں و کشمیر کے ڈومیسائل سے عمر میں نرمی کی شق کو ختم کرنے کے فیصلے پر تنقید کی۔ اعجاز خان نے کہا کہ حکومت کے اس عجلت میں لئے گئے فیصلے کی وجہ سے جموں و کشمیر کے نوجوان مکمل مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا ، یہ ذکر کرنا مناسب ہے کہ عمر میں نرمی کی اصل شق 31 دسمبر 2026 کو خود ہی ختم ہوجاتی ، لہٰذا ، DOPT نے اچانک ، صرف چند سال قبل ہی اس کو ختم کردیاجوحیران کن ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو مرکزی حکومت کے پاس اٹھائیں اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ریلیف دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا