بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے سلسلہ وار پروگرام کی اختتامی تقریب

0
0

افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے سلسلہ وار پروگرام کی اختتامی تقریب پیر کے روز سی ڈی پی او دفتر سرنکوٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں متعدد خواتین نے شمولیت اختیار کی۔تقریب میں مقررین نے سماج میں بیٹی کی اہمیت کو واضح کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ بیٹیاں سماج کا اہم جز ہیں اور کہا کہ بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہر فرد کی سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹوں کی تعلیم محض ایک فرد تک محدود رہتی ہے جبکہ تعلیم یافتہ بیٹیاں پورے خاندان کو تعلیمی زیور سے آراستہ کر سکتی ہیں چونکہ بچوں کی ابتدائی تعلیم ماں کی گود سے شروع ہوتی ہے اس لئے بیٹیوں کا تعلیم یافتہ ہونا ہر حال میں اہم ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا