سروری نے طلبا کو مبارکباد پیش کی
لازوال ڈیسک
کشتواڑ ؍؍سابق ایم ایل اے اندروال اور جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ، جی ایم سروری نے جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے سرما ئی زون کے دسویں کے سالانہ 2019 کے نتائج میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر طلباء کو پْرجوش مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں ۔واضح رہے کہ نتائج کااعلان جمعہ کوہواہے۔مسٹر سروڑی نے طلبا ء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر سروڑی نے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیامیںنئے تعلیمی نظام میںمقصدبچوں کونظریات کی تعلیم دینانہیں ، بلکہ اس کامقصد بچوں کویہ سکھاناہے کہ وہ کیسے سوچیں، کیسے تحقیق کریں اورکیسے بہتربنیں۔سروری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ، "امتحانات میں فتح صرف ایک شروعات ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر کا طلبہ برادری ان کی زندگی میں مزید بہت سے اجلاسوں کو فتح کرے۔ میں طلبا کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔