یوم جمہوریہ کی مناسبت سے بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی میں انتظامیہ کی میٹنگ

0
0

ریہر سل پروگرام میں منڈی کے مختلف سرکاری ونجی اسکولوں کی شرکت
ریاض ملک

منڈی ؍؍ یوم جمہوریہ 2020 کی مناسبت سے بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی میں انتظامیہ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام تر انتظامات کو ختمی شکل دی گئی – پہلی بار اس سال انتظامیہ بغیر سیول سوسائیٹی کے یوم جمہوریہ کی دوسری میٹنگ کررہی ہے- حسب سابق پرچم کشائی 9بجکر 55 منٹ پر ہوگی – تحصیدار منڈی جاوید اقبال کی صدارت میں انتظامیہ کی اس میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے آفیسران اور زمہ داروں نے حصہ لیا – اس موقع پر تحصیل دار موصوف نے تمام محکمہ جات کے آفیسران اور ملازمین کو یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی تلقین کرتے ہوے کہا ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی اور کلچرل پروگرام بہترین طریقے سے انجام کو پہونچنے چاہیے- اس موقع پر ایس ایچ او منڈی تحصیل سپلائی آفیسر منڈی عبداقیوم قریشی پرنسپل ڈگری کالج منڈی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول منڈی پرنسپل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی کے علاوہ دیگر محکمہ جات اور باڈر سیکورٹی فورسیز اور آرمی کے کارکنان نے بھی شرکت کی – اور تمام تر انتظامات کو ختمی شکل دی گئی یادرہے کہ پہلی بار ایسا ہورہاہے- جب سیول سوسائیٹی کے بغیر انتظامیہ اپنی میٹنگ کو انجام دے رہی ہے- اس کے علاوہ ساوجیاں اور لورن میں بھی ایک وقت یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی اور پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا