بغلیہار ایچ پی پی کا دورہ کیا
رام بن؍؍مرکزی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر یوٹی میں چلائے جارہے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر فوڈ پروسسنگ صنعت کے مرکزی وزیر مملکت رومیشور تیلی نے آج کنتھی گائوں میں درجنوں عوامی وفود اور افراد کی شکایات بغور سنیں۔مرکزی وزیر مملکت کے پرسنل سیکرٹری وریندر متل ، رام بن کے ڈپٹی کمشنر ناظم ضیا ء خان ،ایس ایس پی انیتا شرما ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر راجکمار کٹوچ کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجو دتھے۔عوام الناس کے علاوہ بی ڈی سی چیئرپرسنوں او رسرپنچوں نے رومیشور تیلی کو کئی عوامی مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔وزیر موصوف نے تمام وفود اور افراد کے مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت اُن کی جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی ۔ بعد میں وزیر نے بغلیہار ہائیڈر الیکٹرک پاور پروجیکٹ کے دورے کے دوران متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ اس بڑے پروجیکٹ کی بدولت مقامی لوگ استفادہ کریں۔چیف انجینئر جے کے ایس پی ڈی سی نے دیگر انجینئر نگ عملے کے ہمراہ وزیر موصوف کو پاور پروجیکٹ کی گنجائش اور کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی۔