بچیوں کا قومی دِن

0
0

بچیوں کی فلاحی و بہبود پر ہردیش کمار کا زور
سماج کی ترقی کیلئے بچیوں کو بااختیار بنانا لازمی ۔ ڈاکٹر حنا
جموں؍؍بچیوں کے قومی دِن کے سلسلے میں جے اینڈ کے سٹیٹ ریسورس سینٹر فار وومن اور سماج بہبود محکمہ کے اشتراک سے آج ایک تمدنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود ہردیش کمار نے کہا کہ بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے ، ان کی فلاح و بہبود یقینی بنانے اور ان کے تئیں لوگوں کی سوچ بدلنے کے لئے جانکاری عام کرنا ضروری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم کو مزید مستحکم کیا جانا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کا قومی دِن مناناخواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزارت نے 2008سے شروع کیا ہے۔ ہردیش کمار نے تقریب کی انعقاد کے لئے منتظمین کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کا قومی دن سماج میں اُن کی حالت کو بہتر بنانا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع نے کہا کہ اِس دِن کو منانے کا مقصد ملک میں بچیوں کو ہر طرح کی سہولیت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس دِن کو منانے کا ایک اور مقصد یہ بھی ہے کہ بچیوں کے حقوق کے بارے میں یہ جانکاری عام کی جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو زندگی کے مختلف مراحل پر کئی طرح کے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ڈاکٹر حنا نے کہا کہ ایک خاتون زندگی میں بنیادی رشتے نبھاتی ہے جس کی رو سے اس کا احترام لازمی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا