یوم جمہوریہ 2020ء

0
0

سرینگر سمیت وادی کے مختلف اضلاع میں فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد
سرینگر؍؍71ویں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں آج سرینگر سمیت وادی کے مختلف اضلاع میں فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔جس دوران قومی پرچم کی نقاب کشائی کی گئی جب کہ جے اینڈ کے پولیس،جے کے آر مڈ پولیس،بی ایس ایف اوروومنز پولیس کی ٹکڑیوں نے مارچ پاسٹ میں شرکت کی اور تقریب کے احسن انعقاد کویقینی بنایا۔ایس کے کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار میں آج صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔انہوںنے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔پریڈ میں جے اینڈ کے پولیس،جے کے آرمڈپولیس،بی ایس ایف،سی آر پی ایف،آئی ٹی بی پی،ایس ایس پی،وومنز پولیس،سٹیٹ ڈیزاسٹرریسپانس فورس،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اوراین سی سی کیڈیٹس کے علاوہ سکولی بچوں اور فوربینڈ ٹکڑی نے شرکت کی۔اس موقعہ پر آئی جی،ڈی آئی جی،ترقیاتی کمشنر سرینگر،ایڈیشنل کمشنر کشمیر،سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر،کمشنر ایس ایم سی اورضلع وپولیس انتظامیہ کے آفیسران کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔کپوارہ،کپوارہ میںفُل ڈریس ریہرسل کے دورا ن اے ڈی سی نے ترنگا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔پریڈ میں جے کے پی،جے کے آر مڈ پولیس،سی آر پی ایف،بی ایس ایف،ہوم گارڈس،ایف پی ایف اور ایس او جی کے علاوہ مختلف سکولی بچوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے آئین کی روشنی میں یوم جمہوریہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب میں ایس ایس پی اورمختلف محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے

۔کولگام،

یوم جمہوریہ کی تقریب کی مناسبت سے کولگام میں بھی آج فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔ضلع میںپولیس لائینز میں منعقدہ اس تقریب کے دوران اے ڈی ڈی سی نے قومی پرچم لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی،جس میں جے اینڈ کے پولیس،سی آر پی ایف،وومنز پولیس،پولیس بینڈ اورسکولی بچوں نے شرکت کی۔اس دوران اے ڈی ڈی سی یوم جمہوریہ کی تاریخی اہمیت پرروشنی ڈالی۔

گاندربل،

26جنوری کو ملک بھر میں منائے جارہے 71ویں جمہوریہ کے سلسلے میں آج گاندربل میں فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جہاں ا ے ڈی سی نے ترنگا لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔انہوںنے تقریب کے انعقاد کے لئے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی سراہنا کی۔گڈورہ سٹیڈیم میں منعقدہ اس تقریب میں جے کے پی ،جے کے اے پی ،سی آر پی ایف ،آئی آر پی ،ہوم گارڈ ،پی ٹی ایس منی گام اورسکولی بچوں کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبأ نے شرکت کی۔اے ڈی سی نے طلبأ کے ساتھ بات چیت کی اورتقریب میں ان کی شرکت کو سراہا۔بانڈی پورہ،ایس کے سپورٹس اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں منعقدہ فُل ڈریس ریہرسل کے دورا ن اے ڈی سی نے پریڈ کا معائنہ کیا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اس دوران سکولی بچوں کی طرف سے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا ۔تقریب میں سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس ،ضلع انفارمیشن آفیسر ،ڈسٹرکٹ آفیسر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ڈپٹی ایس پی بانڈی پورہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔اننت ناگ،بائز ڈگری کالج اننت ناگ میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی فُل ڈریس ریہرسل کے دوران اے ڈی ڈی سی نے قومی پرچم لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پریڈ میں سی آر پی ایف ،جے کے آئی آر پی،جے کے پی ڈی پی ایل،جے کے پی لیڈیز،جے کے ہوم گارڈز ،ڈسٹرکٹ پولیس بینڈس اوراین سی سی کے علاوہ مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کے علاوہ حب الوطنی کے نغمے پیش کئے گئے۔تقریب میں ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر،ضلع کے دونوں اے ڈی سیز اوردیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔پلوامہ،واد ی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ آج ڈسٹرکٹ پولیس لائینز پلوامہ میں بھی فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔جہاں اے ڈی سی نے قومی پرچم لہرایا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میں سی آر پی ایف ،ضلع پولیس،این سی سی اورہوم گارڈز کے علاوہ ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوںنے شرکت کی۔اس دوران اے ڈی سی نے تقریب کے احسن انعقاد کے لئے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی سراہنا کی۔تقریب کے دوران مقامی فنکاروں اورنے ثقافتی پروگرام پیش کیا اورحب الوطنی کے نغموں سے شرکأ کو محظوظ کیا۔اسی طرح کی تقریب ڈی پی ایل اونتی پورہ میں بھی منعقدہوئی جہاں تحصیلدار نے ترنگا لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔بڈگام،بڈگام میں بھی یوم جمہوریہ کی مناسبت سے سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہ فُل ڈریس ریہرسل کی تقریب کے دوران اے ڈی سی نے قومی پرچم لہراکر مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا ۔اس موقعہ پر انہوںنے ضلع کے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت ادا کیا ۔انہوںنے ضلع میں ترقیاتی کاموں اورپروجیکٹوں کی پیش رفت کو بھی اجاگر کیا۔تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں کی طرف سے رنگا رنگ ثقافتی وتمدنی پروگرام پیش کیا گیا۔شوپیان،اے ڈی سی شوپیان نے آج یوم جمہوریہ کے سلسلے میں فُل ڈریس ریہرسل کے دوران ترنگا لہرایا اورمارچ پاسٹ کا کا معائنہ کیا جس میں جے کے پی ،سی آر پی ایف،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،فارسٹ پروٹیکشن فورس،ہوم گارڈس اور ضلع کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبأ نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف کاموں اورپروجیکٹوں کی پیش رفت کو اجاگر کیا ۔تقریب میں ایڈیشنل سپر انٹنڈنگ پولیس اور اے سی آر کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے۔بارہمولہ،دریںا ثنأ بارہمولہ میں بھی آج 71ویں یوم جمہوریہ کے سلسلے میںفُل ڈریس ریہرسل کا اہتمام ہوا جس دوران اے سی آر کی طرف سے قومی ترنگا لہرایا گیا اس دوران اُنھوں نے پریڈ پر سلامی لی ۔پریڈ میں جے کے پی ،سی آر پی ایف ،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اورایف پی ایف کے علاوہ ہوم گارڈ اور سکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا