کٹھمنڈو؍؍ ہندوستان کے انتھونی املراج اور سترتھا مکھرجی نے 13 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے ٹیبل ٹینس مقابلے میں جمعہ کو بالترتیب مردوں اور عورتوں کے سنگلز میں طلائی تمغہ جیت لئے ۔املراج نے ہم وطن ھرمیت دیسائی کو سخت جدوجہد میں 4-3 سے شکست دے کر مرد خطاب جیتا جبکہ سترتھا نے ہم وطن اھنکا مکھرجی کو 4-2 سے شکست دے کر خاتون ٹائٹل جیت لیا۔ اس طرح ہندوستان کے پاس دونوں زمروں میں سونے اور چاندی کے تمغہ آئے ۔ ہندستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے ان کھیلوں میں داؤ پر لگے زیادہ سے زیادہ تمغہ جیت لئے ۔ ہندستان نے ٹیبل ٹینس میں سات طلائی اور پانچ چاندی کے تمغہ جیتے ۔مرد فائنل میں زبردست مقابلہ ہوا اور املراج نے 0-3 سے پچھڑنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے 6-11، 9-11،10-12، 11-7، 11-4، 11-9، 11-7 سے کامیابی حاصل کی۔ سترتھا نے اھنکا کو 8-11، 11-8، 6-21، 11-4، 13-11، 11-8 سے شکست دی۔