كوونداور مودی نے اناج منڈی آتشزدگی پر افسوس ظاہر کیا

0
0

نئی دہلی،   ( یواین آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں اتوار کو شدید آتشزدگی پر گہرافسوس کا اظہار کیا ۔
مسٹر كووند نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’دہلی کی اناج منڈی میں آگ لگنے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ۔ میری تعزیت اور دعائیں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں ۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔ مقامی افسرلوگوں کو بچانے اور ان کی ا مداد کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں‘‘۔مسٹر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں لگی آگ بہت خوفناک ہے ۔ حادثے میں اپنے خانہ افراد کو کھونے والے لوگوں کے ساتھ میری تعزیت ۔ زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔ افسر جائے وقوعہ پر ہر ممکن امداد فراہم کر رہے ہیں‘‘۔اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’دہلی کی اناج منڈی میں شدید آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت اور کئی دوسرے کے زخمی ہونے کی خبر سے دلبرداشتہ ہوں ۔ سوگوار کنبوں کے تیئں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا