ماؤنٹ مانگنی، (یو این آئی ) وکٹ کیپر بي جے واٹلنگ (205) کی پہلی ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن اتوار کو جیت کی مہک مل گئی ہے ۔نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 394 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 201 اوور میں نو وکٹ پر 615 رن بنا کر اپنی پہلی اننگز کا اعلان کر دیا۔ نیوزی لینڈ کو اس طرح پہلی اننگز میں 262 رنز کی برتری ملی۔ انگلینڈ نے چوتھی دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنے تین وکٹ محض 55 رن پر گنوا دئے اور اننگ کی شکست سے بچنے کے لئے اسے ابھی 207 رن بنانے ہیں۔ واٹلنگ نے صبح 119 اور مشیل سیٹنر نے 31 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ واٹلنگ نے ناٹ آؤٹ 142 رنز کے اپنے سب سے بہترین اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا اور اپنی پہلی ڈبل [؟][؟]سنچری مکمل کی۔ واٹلنگ نے 473 گیندوں پر 205 رنز کی اننگز میں 24 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔سیٹنر نے بھی اپنی سنچری مکمل کی۔ سیٹنر نے 269 گیندوں پر 126 رنز میں 11 چوکے اور پانچ چھکے لگائے ۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لئے 261 رنز کی بڑی شراکت کی۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں 54 اضافی رنز کا بھی تعاون رہا۔ انگلینڈ کی طرف سے سیم کیرن نے 119 رنز دے کر سب سے زیادہ تین وکٹ لئے