چھیتری نے بنگلور کو دلائی فتح

0
0

بنگلور،  (یو این آئی ) کپتان سنیل چھیتری کے 55 ویں منٹ میں کئے گئے گول کے دم پر بنگلور ایف سی نے ہفتہ کو اپنے گھر شری کاتیروا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کے میچ میں کیرالا بلاسٹرز کو 1- 0 سے شکست دے دی۔ یہ بنگلور کی اس سیزن دوسری جیت ہے جبکہ بلاسٹرز کی تیسری شکست ہے ۔ اس جیت سے ملے تین پوائنٹس کے بعد بنگلور کے پانچ میچوں میں دو جیت اور تین ڈرا کے ساتھ نو پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ دوسرے مقام پر آ گئی ہے ۔ اے ٹي کے کے بھی نو پوائنٹس ہیں لیکن وہ گول فرق کے معاملے میں بنگلور سے آگے ہے ۔ انٹرنیشنل وقفے کے بعد جنوبی ہند کی ان دو حریفوں کے درمیان کھیلے گئے اس میچ کا پہلا ہاف بغیر گول برابری پر ختم ہوا۔ یہ ہاف اگرچہ ایکشن سے بھرپور رہا ۔ دونوں ٹیموں نے کئی اچھے موقع بنائے لیکن قسمت کسی پر مہربان نہیں ہوئی۔
دوسرے ہاف میں بنگلور کے کپتان سنیل چھیتری نے اپنی ٹیم کے لئے گول کر اسے 1-0 کی برتری دلا دی۔ 55 ویں منٹ میں بنگلور کو ملے کارنر کو دماس ڈیلگاڈو نے لیا اور خالی کھڑے چھیتری نے ہیڈر سے گیند کو نیٹ میں ڈال کر ٹیم اور اپنا اکاؤنٹ کھول دیا۔ بنگلور نے اس برتری کو آخر تک برقرار رکھا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا