فیملی وجوہات، راجر فیڈرر آئندہ سال جنوری میں شیڈول اے ٹی پی کپ سے دستبردار
برن۔20نومبر( یو این این )سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر فیملی وجوہات کے سبب آئندہ سال جنوری میں شیڈول اے ٹی پی کپ سے دستبردار ہوگئے۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن یہ نیا اے ٹی پی ٹیم ایونٹ شروع کر رہی ہے جو آئندہ سال 3 جنوری کو شروع ہوکر 11 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ راجر فیڈرر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے اس نئے ایونٹ میح شرکت نہ کرنے پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔