سنچورین۔ ( یو این این )دوسرے مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ میں آج جمعرات کو ایک میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا جس میں شووانے سپارٹنز اور ڈربن ہیٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ شووانے سپارٹنز کی قیادت ہنریچ کلاسن کرینگے جبکہ ڈربن ہیٹ کی ٹیم ڈین ویلاز کے زیر قیادت میدان میں اترے گی۔مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ جنوبی افریقہ میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن میں دفاعی چیمپئن جوزی سٹارز، شووانے سپارٹنز، نیلسن منڈیلا بائے جینٹس، ڈربن ہیٹ، کیپ ٹائون بلیٹز اور پرل راکس شامل ہیں ۔ لیگ میں جوزی سٹارز کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔