فیفا کونسل کے رکن بننے والے پہلے ہندوستانی بنے پرفل پٹیل

0
0

یو این آئی
نئی دہلی، // انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرفل پٹیل کو ہفتہ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کونسل نے اپنا رکن مقرر کیا، جس میں شامل ہونے والے وہ پہلے ہندستانی رکن بھی ہیں۔ پرفل کو فیفا کونسل میں کل 46 میں سے 38 ووٹ حاصل ہوئے ۔ رکنیت کے کیلئے آٹھ امیدواروں کے درمیان انتخاب ہوا، جسے ملائیشیا کے کوالالمپور میں ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کانگریس میں منعقد کیا گیا تھا۔ اے ایف سی صدر کے علاوہ پانچ ارکان کا انتخاب کیا گیا، جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ نئے اراکین کی مدت 2019 سے 2023 تک رہے گی ۔ اے آئی ایف ایف سربراہ نے عالمی ادارے کی کونسل کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں بہت خوش ہوں۔ میں اے ایف سی کے ان تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔ فیفا کونسل کا رکن بننا ایک بڑی ذمہ داری ہے ۔ میں اب اس ادارے سے جڑ کر نہ صرف اپنے ملک بلکہ پورے علاقے کی نمائندگی کروں گا۔ ایشیا میں فٹ بال کو آگے بڑھانے کے لئے بھی ہم قدم اٹھائیں گے ۔ پرفل کے ساتھ اے آئی ایف ایف کے سیکرٹری جنرل کوشل داس اور سینئر نائب صدر سبرت دتہ بھی موجود تھے ۔اے ایف سی کی الیکشن کمیٹی اور فیفا کا جائزہ کمیٹی نے دعویداری میں شامل تمام ارکان کی قابلیت کا جائزہ لینے کے بعد ارکان کا انتخاب کیا ہے ۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا