اتحاد کے باوجود جموں کی دونوں سیٹیں ہم جیتیں گے: کھنہ
یواین آئی
جموںبی جے پی کے قومی نائب صدر اور کشمیر امور کے انچارج اویناش رائے کھنہ نے کہا ہے کہ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان اتحاد کے باوجود بھی جموں کی دونوں سیٹوں پر بی جے پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ہفتہ کو ضلع کٹھوعہ میں منعقدہ ایک انتخابی پروگرام کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کھنہ نے کہا ‘جموں میں تین پارٹیاں اکھٹے لڑ رہی ہیں اور کشمیر میں یہی پارٹیاں الگ الگ لڑ رہی ہیں لہذا ان کا اتحاد ٹوٹا ہوا ہے اور یہ لوگ ہمارے ساتھ مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں بی جے پی اپنے بلبوتے، مودی جی کی پالسیوں اور زمینی سطح پر جوکام ہم نے کئے ہیں اس بلبوتے پر جموں کی دونوں سیٹوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی’۔بی جے پی کے قومی نائب صدر نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد توڑنے کے حوالے سے کہا ‘ہم نے پی ڈی پی کے ساتھ جموں کشمیر کے ماحول کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔ جب ہم نے دیکھا کہ جو ہم چاہتے تھے کہ امن قائم ہو، ترقی ہو، اسی دوران یہاں کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے جیسے صحافیوں کا قتل ہوا، پولیس افسروں کا قتل ہوا، اس کے بعد بھی حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونا اور انسانی حقوق کی پامالیاں جب بڑھنے لگیں تو ہم نے ذمہ داری سمجھی کہ اتحاد ختم کیا جانا چاہئے’۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ختم ہونے کے بعد ہی بلی تھیلے سے باہر آئی اور ان لوگوں نے ایسے بیانات دینے شروع کئے جو کسی بھی طرح ملک کے حق میں نہیں ہیں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے ایڈوانی کو ٹکٹ نہ دینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کھنہ نے کہا ‘ایڈوانی جی پارٹی کے سب سے سینئر لیڈر ہیں، پارٹی کے سبھی لیڈروان ان کی عزت کرتے ہیں مودی جی اور امت شاہ جی بھی ان کی عزت کرتے ہیں، پارٹی ایڈوانی جی کو کھبی نظر انداز نہیں کرسکتی بلکہ ایک فارمولہ کے تحت سینئر لیڈروں کو عمر کے تقاضوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس سے ان کی عزت کم ہوئی ہے وہ پارٹی اور ملک