الیکشن کمیشن نے دہلی میں کشمیری مائیگرنٹوں کیلئے چار خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے

0
70

رائے دہندگان کو بوتھ تک مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیت فراہم کرنے کی ہدایت
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے دہلی میں مقیم کشمیری مائیگرنٹوں کو جموں و کشمیر میں لوک سبھا اِنتخابات کے دوران پولنگ کے دِنوں میں ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے راجدھانی میں مختلف مقامات پر کمیونٹی کے لئے خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے ہیں۔یہ بوتھ کشمیر ریذیڈنٹ کمیشن، 5 ۔پرتھوی راج روڈ نئی دہلی، کشمیر کسان گھر بی آر۔2 شالیمار باغ دہلی، ارواچن اِنٹرنیشنل پبلک سکول پاکٹ ایف دِلشاد گارڈن دہلی اور جی جی ایس ایس ایس پاپراوت نجف گڈھ دہلی میں قائم کئے گئے ہیں۔
اے اِی آر او/ اے آر او مائیگرنٹس نئی دہلی کے دفتر سے آج یہاں موصول ہونے والے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے، ’’الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے پہلی بار ان خصوصی بوتھوں پر اَپنا ووٹ ڈالنے کے اہل کشمیری مائیگرنٹوں کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ٹرانسپورٹ سروس کے ایمزکو کیمپوں سے ان کے متعلقہ پولنگ سٹیشنوں اور واپس کیمپوں تک فراہم کی جائے گی۔‘‘
کشمیری مائیگرنٹ رائے دہندگان کو مطلوبہ مدد فراہم کرنے کے مقصد سے اے اِی آر او/ اے آر او، مائیگرنٹس نئی دہلی کا دفترپوٹاکیبن 01 میں جے کے ہاؤس 5۔پرتھوی راج روڈ نئی دہلی میں کام کے اوقات کے دوران مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔ دفتر نے ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے جس نے متعددشراکت داروںکو آف لائن اور آن لائن فارم۔ ایم ، فارم۔ 12 سی اور دیگر مطلوبہ دستاویزات فائل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔اِس کے علاوہ راجدھانی میں کشمیری مائیگرنٹ ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے لئے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لئے کیمپوں اور میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا ہے۔ بی ایل اوزمائیگرنٹ رائے دہندگان کو تعلیم دینے اور ان کی مدد کرنے کے لئے گھر گھر جا رہے ہیں۔
دہلی اور این سی آر کے مختلف مقامات پر منعقد کئے گئے اِن کیمپوں کو زبردست پذیرائی ملی جس کے نتیجے میںگذشتہ پارلیمانی لوک سبھا اِنتخابات کے مقابلے اَب تک فارم ۔ایم اور فارم۔ 12 سی کے ذریعے رائے دہندگان کے اندراج میں اِضافہ ہوا ہے۔اے اِی آر او / اے آر او آفس کی جانب سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لئے 65 فارم ۔ایم اور 4 فارم۔ 12 سی حاصل کرنے کے علاوہ تقریباً 169 رائے دہندگان رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ اِسی طرح سری نگر پارلیمانی حلقہ کے لئے 183 فارم۔ ایم اور 8 فارم۔ 12 سی حاصل کرنے کے علاوہ 480 رائے دہندگان رجسٹر کئے گئے ہیں جبکہ آج تک اننت ناگ پارلیمانی کے لئے 40 فارم ۔ایم حاصل کرنے کے علاوہ 95 رائے دہندگان رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کشمیری مائیگرنٹ آنے والے اِنتخابات میں حصہ لینے میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ان لوک سبھا اِنتخابات کے دوران رائے دہندگان کی تعداد زیادہ ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا