آئی آر پی چہارم بٹالین کپواڑہ نے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے

0
89

اسکولی طلاب نے رنگا رنگ ثقافی پروگرام پیش کئے
لازوال ڈیسک
کپواڑہجموں و کشمیر پولیس کی آئی آر پی چہارم بٹالین نے کپواڑہ کے وایون میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں ایک شاندارثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں، خواتین، پولیس اہلکاروں اور مختلف اسکولوں کے طلبائنے شرکت کی۔وہیں آئی آر پی چوتھی بٹالین کے افسران بھی شامل ہوئے ۔واضح رہے اس تقریب کی صدارت سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور کمانڈنٹ آئی آر پی چوتھی بٹالین ابرار چوہدری نے کی۔پروگرام کے دوران اسکولی طلاب نے کشمیری، اردو اور پہاڑی زبانوں میں مختلف پروگرام پیش کئے گئے۔اس موقع پر گلگام میوزک اور ثقافت ٹیم نے اپنی ٹیم ماسٹرکی قیادت میں مختلف گانے پیش کئے۔علاوہ ازیں آرمی گڈول پبلک اسکول کپواڑہ کے طالب علموں نے گروپوں میں اور انفرادی طور پر دو سکٹ اور مختلف نغمات پیش کئے۔واضح رہے اس تقریب کا اہتمام سوکس ایکشن پروگرام (CAP) 2018-19 کے تحت کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کی علاقے کے عوام نے سراہنا کی اور مستقبل میں بھی اس طرح کی تقاریب منظم کرنے کے لئے امید جتائی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا