بارہمولہ میں منشیات فروشوں پر نظر رکھنے کے لئے جی پی ایس ٹریکنگ کا استعمال کیا جاتا ہے:پولیس

0
73

سری نگر، //بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لئے جدید ترین جی پی ایس ٹریکنگ ٹیکنالوجی کو اختیار کیا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بارہمولہ کو منشیات کی لعنت سے پاک بنانے کے لئے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

یہ جانکاری بارہمولہ پولیس نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔

انہوں نے کہا: ‘بارہمولہ پولیس نے ضمانت پر رہا منشیات فروشوں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لئے جدید ترین جی پی ایس ٹریکنگ ٹیکنالوجی کو اختیار کیا ہے’۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘جی پی ایس انکلٹ کا استعمال منشیات فروش کی نقل و حمل پر نظر رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا جائے گا تاکہ وہ ضمانت کے شرائط کی خلاف ورزی نہ کرے’۔

انہوں نے کہا: ‘پولیس کی یہ کارروائی بارہمولہ کو منشیات کی لعنت سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے’۔

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلےچار مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 79 مقدمے درج کرکے 36 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 145 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا