پلس پولیو مہم کی عمل آواری پر دیا زور
ویب ڈیسک
کشتواڑ//ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے آج محکمہ صحت عامہ کی میٹنگ طلب کی اور میٹنگ کا خاص مقصد یہ تھا کہ دس مارچ کو پلس پولیو کا دن منایا جائے گا اور اس میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کی بیماری سے لگ بھگ ہمارا ضلع اب آزاد ہوا ہے اور مزید کہا کہ ضلع کشتواڑ میں پلس پولیو بیماری کو نجات دلانے میں محکمہ صحت نے دن رات کام کو سر انجام دیا۔ میٹنگ میں چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ نے کہا کہ پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کو پلس پولیو د±وائی ہر بچے تک پہنچائی۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر امام دین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ پون پریہار ، چیف میڈیکلٓآفیسر ڈاکٹر عبدالمجید ملک ،ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یعقوب، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیرآفیسر طارق قاضی ،بلاک میڈیکل آفیسر چھاترو ڈاکٹر گ±ل جبینا و دیگر آفیسران موجود رہے۔