راجوری پونچھ کے بیس سرپنچوں کی لیفٹینٹ گورنر، کرن بیدی سے ملاقات

0
0

لازوال ویب ڈیسک
جموں//جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع راجوری پونچھ کے سلیکٹیڈ بیس سرپنچوں نے پوڈی چری راج نواس میں عزت مآب لیفٹینٹ گورنر کرن بیدی سے ملاقات کی ۔جہاں گورنر موصوف نے سرپنچوں سے کافی دیر تک بات چیت کی اس دوران لیفٹینٹ گورنر کرن بیدی نے سرپنچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے خود آپنی زندگی کے دو سال 1974-1975 راجوری پونچھ میں گزارے ہوئے ہیں آرمی ٹریننگ کے دوران اور اسی بیچ آج آپ لوگوں سے پھر ملاقات کرکے پرانی یادیں بھی تازہ ہوگئی ہیں اور مجھے بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے۔ گورنر موصوف نے کہا کہ راجوری پونچھ بھی میری زندگی کا ایک بہترین حصہ ہے۔ اسی دوران گورنر کرن بیدی نے سرپنچوں سے مزید مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ انسان بنانے کی کوشش کریں نہ کہ عمارتیں عمارتیں بنانے سے بہتر ہے کہ انسان بنایا جائے یعنی انسان کو اچھی تربیت دی جائے آپ اگر ایک انسان کو بہترین تربیت دے دیں گے تو وہ آپنی زندگی میں اور کسی کو اچھی تربیت دے گا اچھا انسان بنائے گا لیکن اگر آپ عمارت بنائیں گے تو وہ عمارت تنہا رہے گی اور کچھ عرصہ کے بعد وہ بھی ٹوٹ پوٹھ جائے گی اور عمارتیں بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے بہت ساری عمارتیں ویران پڑی ہوئی ہیں اور جن کی مرمت کرنی درکار ہے اور ہم انکو چھوڑ کر نءعمارتیں بنا رہے ہیں پرانی ویران پڑی ہوئی ہیں گورنر موصوف نے سرپنچوں سے کہا کہ اچھی تعلیم کی ضرورت یے اچھی کاریگری کی ضرورت ہے سکیلڈ ڈویلپمنٹ کی طرف توجہ دینی ضرورت ہے انہوں نے کہا آپ کو عوام نے چنا ہے اور آپ آپنے حلقوں میں تربیت تعلیم اورڈویلپمنٹ اپنائیں تاکہ آپ کے لوگ بے روزگاری سے باہر ہو سکیں لیفٹیننٹ گورنر نے تمام سرپنچوں کو وہاں کے رواج کے مطابق ایک ایک شال بھی پہنایا سرپنچوں نے بتایا کہ ہمارے سرحدی ضلعوں کی عوام نے ہمیشہ امن قائم رکھنے کی کوشش کی ہے کبھی ہمارے نوجوانوں نے افواہوں کی طرف دیہان نہیں دیا اور ناہی ہمارے راجوری پونچھ کے نوجوان کسی بھی قسم کے غلط کام میں ملوث نہیں ہوا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا