لازوال ویب ڈیسک
کشتواڑ//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و سابق ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے گزشتہ روز کولگام میں ہوئے انکاو¿نٹر میں وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ڈی وائی ایس پی امن ٹھاکر کی موت پر اظہار تعزیت کیا۔ موصوف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ امن ٹھاکر کو یاد رکھا جائے گا واضح رہے کہ گزشتہ روز کولگام میں ایک انکاﺅنٹر کے دوران ڈوڈہ کے اثر علاقہ سے تعلق رکھنے والے امن ٹھاکر نے وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اسی سلسلہ میں غلام محمد سروری نے سوگوار کمبے کے ساتھ اظہار تعزیت کیا. علاوہ ازیں سروڑی نے کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ببلو احمد کچلو، راج دین ولد قاسم دین ساکنہ ملوان سرتھل ، غلام احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکنہ ناگنی گڑھ کیشوان کے انتقال پر مرحومین کے سوگوار کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔