یو این آئی
گوہاٹی، // ٹاپ سیڈ پی وی سندھو نے یہاں کھیلی جا رہی 83 ویں سینئر قومی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے مالوکا بسوڑ کو جمعرات کو 21-11،21-13 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔گزشتہ رنر اپ سندھو نے یہ میچ جیتنے میں زیادہ وقت نہیں لگایا۔ سندھو کا کوارٹر فائنل میں ریا مکھرجی کے ساتھ مقابلہ ہوگا، جنہوں نے پری کوارٹر فائنل میں کنکا کنول کو ایک گھنٹے 10 منٹ کی جدوجہد میں 21-11، 17-21، 21-18 سے شکست دی۔نوجوان اسٹار اور 2017 میں رنر اپ رہے لکشے سین نے اپنی مہم برقرار رکھتے ہوئے انسل یادو کو صرف 20 منٹ میں 21-1،21-8 سے ناک آ¶ٹ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اب ان کے سامنے اریمن ٹنڈن کا چیلنج ہوگا۔ٹنڈن قسمت کے بھروسے آخری آٹھ میں پہنچ گئے ۔ ٹنڈن ٹاپ سیڈ سمیر ورما کے خلاف 40 منٹ میں 16-21 سے پہلا گیم گنوانے کے بعد دوسرے گیم میں 8-1 سے آگے تھے کہ تبھی سمیر میچ سے ریٹائر ہو گئے ۔سابق فاتح سوربھ ورما نے کارتک جندل کو 18 منٹ میں 21-8،21-15 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ نوجوان کھلاڑی ہرشل دانی نے چوتھی سیڈ شوبنکر ڈے کو 43 منٹ میں 21-15،21-17 سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ ہرشل کا اگلا مقابلہ کوشل دھرمامیر سے ہوگا۔خواتین میں تیسری سیڈ شریاش¸ پردیسی، ارکش کشیپ، نیہا پنڈت، اشمتا چالھا اور ہیں۔ویشنوی بھالے نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں شریاش¸ کا مقابلہ ویشنوی اور اشمتا کا ارکش سے ہوگا۔یو این آئی ۔