لازوال ڈیسک
ادھمپور//پنتھرس پارٹی کے صدر اور سابقہ ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے نے کہاں کی حکومت اےن ایچ ایم ملازمین کی جائز مطالبات کو جلد تسلیم کرے اور انہیںمستقل کیا جائے۔ منکوٹیہ نے کہا کہ پچھلی سرکار نے اےن ایچ ایم ملازمین کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ انہیں مستقل کیا جائے گا لیکن اب ان نوکری سے نکالا جا رہا ہے جو ان کے ساتھ دھوکہ ہے۔ منکوٹیہ نے کہا کہ ان کے کام سے نکال کر حکومت بے روزگاری میں اضافہ کرنے کی طرف قدم بڑھا رہی ہے اور آگے ہی ریاست میں اتنی بے روزگاری ہے جس سے کہ نشہ اور وادی میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔