ڈاکٹرخالدرسول کی کتاب’اُردومیں خاکہ نگاری‘کااجراء
لازوال ڈیسک
جموں//جموں یونیورسٹی نے گولڈن جوبلی تقریبات کے آغازکے سلسلہ میں شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے زیراہتمام ڈاکٹرخالدرسول کی تحریرکردہ کتاب ”اُردومیں خاکہ نگاری“ کی رسم رونمائی تقریب کاانعقادکیاگیا۔اس دوران تقریب کی صدارت نامورکشمیری شاعراورساہتیہ اکاڈمی ایوارڈیافتہ ادیب بشیربھدرواہی نے کی جبکہ این سی ای آرٹی نئی دہلی کے پروفیسرحنان خان مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پرنامورتاریخ دان اورادیب ولی محمداسیرکشتواڑی اورصدرشعبہ اُردواورڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسرشہاب عنایت ملک بھی ایوان صدارت میںموجودتھے۔اس دوران اسیرکشتواڑی اورظاہربانہالی نے ڈاکٹرخالدرسول کی تحریرکردہ کتاب سے متعلق تنقیدی مقالات پیش کرتے ہوئے کتاب کی اہمیت کواُجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ اس موضوع پر اُردومیں کوئی بھی موادنہیںملتاہے اس لیے یہ کتاب اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرخالدرسول وادی چناب کے اُبھرتے ہوئے اُردوادیب ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرخالدرسول کے والداوردادا ودیگرآباواجداداُردوزبان وادب کے ساتھ گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ بشیربھدرواہی نے اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹرخالدرسول کوکتاب کے اجراکےلئے مبارکبادپیش کی اورکتاب کوایم اے اُردوکے طلباکےلئے فائدہ مندقراردیا۔انہوں نے بانہال ،کشمیرکاداخلہ دروازہ قراردیتے ہوئے اس کی ادبی صورتحال پرخیالات کااظہارکیا۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے اپنے خطاب میں کہاکہ شعبہ اُردوکی جانب سے جموں یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں تقریبات کااہتمام کیاجارہاہے ۔انہوں نے بتایاکہ شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی12 مارچ 2019کوتین روزہ ’گلزارمیلہ ‘کاانعقادکررہاہے جس میں نامورفلم ساز،شاعراورڈائریکٹر ’گلزار‘تشریف لارہے ہیں۔ اس کے علاوہ7اور8ستمبر2019کودوروزہ عالمی اُردوکانفرنس منعقدکی جارہی ۔اس کے علاوہ بھی سال بھر جموں یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے تقاریب کااہتمام کیاجائے گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹرخالدرسول کی ”اُردومیں خاکہ نگاری‘ کتاب 222صفحات پرمشتمل ہے اوراسے کریسنٹ ہاﺅس پبلشرس جموں نے شائع کیاہے۔کتاب کاانتساب والدہ اورچھوٹی بہن کے نام کیاہے جبکہ کتاب کاپیشہ لفظ ناموراُردوادیب امین بنجارہ نے تحریرکیاہے۔ کتاب کی رسم رونمائی تقریب میں طلبائ،اسکالرس ، فیکلٹی ممبران اورسول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔اس دوران تقریب کی نظامت کے فرائض عبدالرشیدمنہاس ،اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اُردونے انجام دیئے جبکہ شکریہ کے کلمات کتاب کے مصنف ڈاکٹرخالدرسول نے پیش کئے۔