سرکاری اسکیمیں عوام سے کوسوں دور ، مقامی لوگوں میں غصہ
ملک شاکر
بانہال// بانہال کے ایک گاو¿ں سعیدپورہ چملواس علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس علاقے میں کسی بھی گورنمنٹ اسکیم کا فائدہ ہم لوگوں تک نہیں پہنچ سکا ہے۔پردان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت تمام لوگوں کو مکان دے جا رہے ہیں لیکن ہمیں اس اسکیم سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔جب کہ علاقے میں ہم اس اسکیم کے مستحق ہیں۔علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی بارش آسمان پر ہی ہوتی ہے اور پانی ہمارے گھروں کے اندر چلا جاتا ہے جب کبھی کبھار برف باری کا موسم ہوتا ہے تو ہمیں نقل مکانی بھی کرنی پڑتی ہے کیونکہ علاقے میں دونوں طرف سے برف کے تودے گرآنے کا زبردست خطرہ لاحق رہتا ہے۔سییّد ]وہ کے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوباگیہ سکیم کے تحت 1 چولے پر دو دو میٹر لگائے جارہے ہیں ہمیں ابھی تک اس اسکیم کے بارے میں سمجھ ہی نہیں آرہی ہے کہ ابھی بجلی کے کھمبے لگے ہی نہیں اور انہوں نے دو مہینے پہلے ہی ہمارے گھروں میں میٹر لگا کر رکھے ہیں جبکہ ابھی تک ہم نے بجلی دیکھی ہی نہیں ہے۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پینے کے صاف پانی کا فقدان ہے ہمیں وقت پر راشن نہیں ملتی ہے ہمیں تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔71 سالہ آزادی کے بعد بھی یہ لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جب کہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم ڈپٹی کمیشنر رام بن سے گذارش کرنا چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ہمیں پرادھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکان ملنے چاہیے اور ہم اس اسکیم کے زیادہ مستحق ہیں۔