سنسر بورڈ کاعالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے بوسے پر اعتراض

0
0

فلم سینسر بورڈ کا فلم کی ٹیم کو فلم میں شامل گالم گلوچ کے الفاظ بھی حذف کرنے کا حکم
ےو این این
ممبئی //بولی وڈ کی آنے والی رومانٹک میوزیکل فلم ’گلی بوائے‘ یوں تو جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے، تاہم اس فلم کے ٹریلر اور ’اپنا ٹائم آئے گا‘ نے پہلے ہی دھوم مچادی ہے۔’گلی بوائے‘ میں پہلی بار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔اس فلم میں دونوں نے گلیوں میں پرفارمنس کرنے والے ریپرز کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کے درمیان شدید محبت کو بھی دکھایا گیا ہے۔فلم کے ٹریلر میں ہی دونوں کے درمیان محبت اور ان کے درمیان بوسے کے مناظر کو دکھایا گیا تھا، جس پر اب بھارتی فلم سینسر بورڈ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں فلم سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم کی ٹیم کو اسے ریلیز کرنے سے کچھ دن قبل ہی فلم سے قابل اعتراض مناظر نکالنے کا حکم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فلم سینسر بورڈ نے فلم کی ٹیم کو تحریری طور پر فلم سے نہ صرف عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے درمیان بوسے کے مناظر کو نکالنے کا حکم دیا ہے۔بلکہ فلم سینسر بورڈ نے ٹیم کو فلم سے منشیات کے استعمال کے مناظر کو کم کرنے اور ان کے آن ایئر ہوتے وقت ہندی زبان میں انتباہ دکھانے کی ہدایت بھی کردی۔رپورٹ کے مطابق فلم سینسر بورڈ نے فلم کی ٹیم کو فلم میں شامل گالم گلوچ کے الفاظ بھی حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب فلم کی ٹیم نے فوری طور پر ان احکامات پر رد عمل نہیں دیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فلم سینسر بورڈ نے کسی فلم سے بوسے کے مناظر کو نکالنے کا حکم دیا ہو۔اس سے قبل بھی بھارت کا فلم سینسر بورڈ متعدد فلموں سے بوسے، عریاں اور نازیبا مناظر نکالنے کے احکامات دے چکا ہے۔فلم کی ہدایات زویا اختر نے دی ہیں اور اس میں پہلی بار رنویر اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا