جموں کے ڈوگرہ محلہ کرشنانگر میں ست شرما نے ترقیاتی کام کاآغاز کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں جموں مغرب میں آباد باشندگان سے بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے کے وعدے کو وفا کرتے ہوئے سابق بھاجپا ریاستی صدر و سابق وزیر ست شرما ڈوگرہ محلہ کرشنا نگر کے وارڈ نمبر 12میں ترقیاتی کام کا آغاز کیا ۔اس موقع پر منڈل صدر و کارپوریٹر وارڈ نمبر 12جیت انگرال ،جے ایم سی انتظامیہ اور دیگر مقامی لوگوںنے شرکت کی ۔واضح رہے اس کام کو 7.35لاکھ روپئے کی لاگت سے انجام دیا جائے گا جس میں گلیوں اور نالیوں کی مرمت کی جائے گی۔وہیں ست شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے جموں مغرب کے ایم ایل اے ہونے کا شرف حاصل ہو ا تو میں نے ترقی کا وعدہ کیا تھا ۔اس موقع پر شیو چرن شرما، من موہن شرما، پرتیبا شرما و دیگران نے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا